اسی حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے،حمزہ شہباز
تازہ ترین : 1

اسی حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے،حمزہ شہباز

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2014ء)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسی دور حکومت میں ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے،باتیں کرنا،بڑے بڑے دعوے کرنا اور جلسے کرنا بہت آسان ہے۔خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ جان جاتی ہوتوجائے، کیے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ میانوالی میں جب سیلاب آیا، لوگوں کے گھر تباہ ہوئے تب خان صاحب کہاں تھے؟خان صاحب کہتے ہیں باری آنے دو،ہم پوچھتے ہیں خان صاحب ابھی کیاکر رہے ہیں؟عمران خان کہتے تھے کہ مشرف میرا ہیرو ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 18:35:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں