Live Updates

نوازشریف ملک کوغلامی سے نہیں نکال سکتے اگر امریکی وزیردفاع مجھے دھمکی دیتے توبتاتا، عمران خان

پیر 20 جنوری 2014 17:06

نوازشریف ملک کوغلامی سے نہیں نکال سکتے اگر امریکی وزیردفاع مجھے دھمکی ..

خوشاب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کوغلامی سے نہیں نکال سکتے کیونکہ بھیک مانگنے اور قرضہ لینے والوں کی عزت نہیں ہوتی اگر امریکی وزیر دفاع انہیں کوئی دھمکی دے کر جاتے تو وہ ان کی طبیعت درست کردیتے۔خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے،مسلم لیگ(ن) نے وفاق میں تیسری اور پنجاب میں چھٹی مرتبہ حکومت بنائی ہے، مگراس سے ملک اور صوبے کو کیا فرق پڑا، اگر فرق پڑا ہے تو صرف اتنا کہ باریاں لینے والوں نے اب اپنے بچے میدان میں اتار دیئے، لوگ کہتے ہیں بل آتے ہیں ہیں مگربجلی نہیں ملتی اگر خیبر پختونخوا کی بجلی کا نظام ہمارے حوالے کردیا جائے توصوبے میں بجلی کی قیمت20 فیصد کم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں کرپشن ہوتی ہے وہاں بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوتی صرف غربت اور افلاس ڈیرے ڈال لیتے ہیں۔ تحریک انصاف نے کرپشن پر اتحادی جماعت کے وزرا کو نکالا۔تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنی دولت باہر رکھی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری پرزور دے رے ہیں، ان کی سوچ تھی کہ نوازشریف آزاد سوچ لے کر آرہے ہیں وہ ملک کو بیرونی غلامی سے نجات دلائیں گے لیکن نوازشریف بھی پاکستان کوغلامی سےنہیں نکال سکتے اگر اس ملک کو کوئی عالمی اورامریکا کی کی جنگ سے نکال سکتی ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہی ہے، مجھے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں کیونکہ میرے پیسے بیرون ملک نہیں، میں ملک کے واحد سیاستدان ہیں جو بیرون ملک سے پاکستان میں پیسے لایا۔

عمران خان نے کہا کہ کہ 11 مئی کے عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ، نادرا کے چیرمین نے جب انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے کام شروع کیا تو حکومت نے انہیں برطرف کردیا ان کی بیٹی کو دھمکیاں دی گئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی برطرفی کو غیر قانونی قراردے دیا۔ وہ عہد کرتے ہیں کہ 11 مئی کو دھاندلی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اور ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی کوشش کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات