پی ایس او کے واجبات 140 ارب 90 کروڑروپے کے ہوگئے

پیر 20 جنوری 2014 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کے پاور سیکٹرز اور دیگر اداروں پر واجبات 140ارب 90کروڑ روپے پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق کے ای ایس سی پر9 ارب 33کروڑ روپے اور واپڈا پر 81 ارب 45کروڑ روپے ہیں۔ جبکہ پی ایس او کو مقامی آئل ریفائنریز اور انٹرنیشنل سپلائرز کو 97ارب روپے ادائیگی کرنا ہے۔