ایران کاپاور پلانٹ کی تعمیرکیلئے90کروڑ ڈالر دینے سے انکار

پیر 20 جنوری 2014 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) ایران نے پاکستان کو پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے 90 کروڑ ڈالر دینے سے انکار کر دیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے پاکستان اپنی ذمہ داریاں خود پوری کرے۔

(جاری ہے)

ایران نے پاکستان کو 1000 میگاواٹ بجلی کی برآمد کے لئے پاور پلانٹ کی تعمیر پر 90 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی پیش کش کی تھی، لیکن اب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پاور پلانٹ کی تعمیر وزارت توانائی کا ایجنڈا نہیں ہے، پاکستان کو بھی اپنی ذمہ داریوں اور معاہدوں کا احساس ہونا چاہیئے، اس سے قبل ایران پاکستان کو معاوضے کی عدم ادائیگی اور تاخیر کے باعث بجلی کی فراہمی میں کمی کر چکا ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت گوادر سمیت پاکستان کے سرحدی علاقوں کو یومیہ 74 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، ادھر پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی نے ایران سے بجلی کی درآمد کے لئے معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے، جس پر جلد دستخط کر دیئے جائیں گے، معاہدے کے تحت پاکستان ایران سے 8 سے 11 سینٹس فی یونٹ بجلی درامد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :