چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری اور قائمقام چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ کی راولپنڈی خودکش بم دھماکے کی مت

پیر 20 جنوری 2014 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری اور قائمقام چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے راولپنڈی خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

پیر کو چیئرمین سینٹ اور قائمقام چیئرمین سینٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوارے رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا ء فرمائے ۔

انہوں نے اس واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔سینیٹ میں قا ئد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں جابحق ہونیوالوں کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبرجمیل عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :