وزارت داخلہ نے 16جنوری کو چاروں صوبوں کو دہشتگردانہ حملوں بارے خدشات سے آگاہ کر ..
تازہ ترین : 1

وزارت داخلہ نے 16جنوری کو چاروں صوبوں کو دہشتگردانہ حملوں بارے خدشات سے آگاہ کر دیا گیا تھا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) وزارت داخلہ نے 16جنوری کو چاروں صوبوں کو دہشتگردانہ حملوں بارے خدشات سے آگاہ کر دیا گیا تھا ۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی 16 تاریخ کو خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں کی روشنی میں وزارتِ داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ آئندہ چند روز میں ملک بھر میں اور بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہروں میں سکیورٹی اداروں کی تنصیبات اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی اطلاعات کے مطابق اس مقصد کیلئے کالعدم تنظیموں کی جانب سے چند خودکش حملہ آور روانہ کیے گئے تھے۔

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 15:39:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں