ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ، خود کش حملہ آوروں کو نہیں روکا نہیں جاسکتا ہے ، ڈی سی او راولپنڈی

پیر 20 جنوری 2014 15:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ، خود کش حملہ آوروں کو نہیں روکا نہیں جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو دھماکے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہاکہ دھماکے میں پانچ حاضر سروس اور ایک ریٹائر فوجی شہید ہوئے ہیں ڈی سی نے کہاکہ تفتیشی فورنزک تفتیشی ٹیم کی ابتدائی رائے یہی ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حملہ آور سوار پر سوار تھا اور اس نے بھرے بازار میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ایک اور سوال کے جواب میں ڈی سی او نے کہاکہ خود کش حملہ آورکو نہیں روکا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :