کراچی اسٹاک ،دوران ٹریڈنگ انڈیکس 27 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پیر 20 جنوری 2014 13:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس نے بلندی کا نیا رکارڈ بنا لیا۔100 انڈیکس 27 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ہفتے کے آغاز پر ہی حصص بازار میں سرمایاکار سرگرم نظر آئے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ہونے سے یہ 27 ہزار 69 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود مستحکم رکھنے کا فیصلہ سرمایہ کاروں کی توقعات پر پورا اترا جو حصص بازار کے لیے بہتر ثابت ہوا۔انویسٹرز کی جانب سے سیمنٹ ، بینکاری اور توانائی کے شعبے میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :