پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے انتخاب عالم کی سربراہی میں چار رکنی ..
تازہ ترین : 1

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے انتخاب عالم کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لئے انتخاب عالم کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ڈیوواٹمور کی فروری میں ختم ہونے والی مدت کے بعد نئے کوچ کی تعیناتی کے لئے انتخاب عالم کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

جس میں دوسابق کپتان وسیم اکرم ، راشد لطیف کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو بھی کمیٹی میں شامل ہونے کا کہا گیا تھا تاہم انہوں نے عبوری دور کے میں کمیٹی کے رکن ہونے کے باعث اس میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 13:44:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں