فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی

پیر 20 جنوری 2014 13:42

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے باعث پیرکوہ میں کنووٴں سے پیوری فکیشن پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہونے سے پیداواری عمل شدید متاثر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے قریب پیر کوہ میں چودہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی۔ واقعہ کے بعد پیر کوہ میں مختلف کنووٴں سے پیوری فکیشن پلانٹ میں گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث پیداواری عمل متاثرہواہے۔دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی