لاہور میں تیس دن کے دوران تیسری مرتبہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 20 جنوری 2014 13:13

لاہور میں تیس دن کے دوران تیسری مرتبہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) لاہور میں تیس دن کے دوران تیسری مرتبہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیوٹیمیں گھرگھرجاکر بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہی ہیں۔محکمہ صحت نے والدین سے انسداد پولیومہم میں تعاون کی اپیل کی ہے۔تیس دن کے دوران یہ تیسری انسداد پولیو مہم ہے۔اس سے پہلے 26 دسمبر اورپھر6 جنوری کو پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :