نئی دہلی ،ششی تھرور کی عدالت میں پیشی،مجسٹریٹ کو بیان ریکارڈ کرایا

پیر 20 جنوری 2014 13:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) بھارتی وزیر ششی تھرور اپنی اہلیہ کی موت کے کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایا۔

(جاری ہے)

سنندا پشکر کیس کے سلسلے میں بھارتی وزیرششی تھرور پیر کو عدالت میں پیش ہوئے اور مجسٹریٹ کے پاس بیان ریکارڈ کرایا، بھارتی میڈیا کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ ساؤتھ ویسٹ الوک شرما نے ششی تھرور سے سنندا پشکر کی ہلاکت سے متعلق کئی سوالات پوچھے۔

ادھر ششی تھرور نے وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کو اپنے بھرپور تعاون سے متعلق ایک خط بھی لکھا جس میں کہا گیاکہ وہ سنندا کی موت کے بعد سامنے آنے والی غیرذمہ دارانہ افواہیں سن کر خوفزدہ ہیں۔ تھرور نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے نتائج پر جلد پہنچا جائے تاکہ سب کے سامنے سچ آجائے

متعلقہ عنوان :