کیو ، حکومت مخالف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی

پیر 20 جنوری 2014 13:07

کیو /واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) یوکرین میں حکومت مخالف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو مظاہرین سے بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے -تفصیلات کے مطابق یوکرائن میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں پیر کو بھی جاری رہیں کچھ مقامات پر مشتعل افراد نے بسوں کو آگ لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جس سے کچھ افراد ہوگئے یوکرین اپوزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روس کے ساتھ تعلقات محدود کرکے یورپی یونین سے تعلقات بڑھائے جائیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں نے شرکاء کو پرامن رہنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب امریکہ نے مظاہروں پرتشویش کااظہارکرتے ہرئے یوکرین کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن سے فوری رابطہ کرکے مذاکرات شروع کرے تاکہ تشدد کے واقعات کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :