نارووال ،کیری ڈبہ الٹنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ،تین ..
تازہ ترین : 1

نارووال ،کیری ڈبہ الٹنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ،تین زخمی ہو گئے

نارووال /لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) نارووال کے قریب شکر گڑھ روڈ پر کیری ڈبہ الٹنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ کی رہائشی فیملی کے افراد کیری ڈبہ پر اپنے دو عزیزوں شیخ رزاق اور اشفاق احمدکو عمرہ سے واپسی پر شکر گڑھ لا رہے تھے کہ نارووال کے قریب بجھنا سٹاپ پر تیز رفتاری کی وجہ سے انکی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار آٹھ افراد میں سے ڈرائیور سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون نے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔

جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں فہمیدہ بی بی، عمران علی، اشفاق احمد، اعجاز احمد اور ڈرائیور فیاض مرزا شامل ہیں ۔جبکہ زخمیوں میں شیح رزاق، شہزاد احمد اور مقبول احمد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد اورزخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 13:03:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں