بھارت کی ثقافت کار نگ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ عام زندگیوں میں بھی نظر آ رہا ہے ‘ فردوس جمال

پیر 20 جنوری 2014 12:57

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) ٹی وی کے سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ بھارت کی ثقافت کار نگ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ عام زندگیوں میں بھی نظر آ رہا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا، ،صرف میں ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگ آج یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر ہمسایہ ملک کے طور طریقے اپنانا شروع ہو گئے ہیں جو نہ صرف ہمارے لئے بلکہ ہمارے ملک کیلئے بھی سود مند نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے مخالف نہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آ پ اپنی ثقافت کو بھول جائیں اور سب کچھ ہمسایوں کا اپنا لیں ۔ انہوں نے کہا کہمجھے صرف اپنے کام سے لگاؤ ہے اور میرے خیال میں جب آپ کو کام آتا ہو تو پھر آپ کو میڈیا میں آنے کیلئے اس طرح کی حرکتیں نہیں کرنا پڑتیں۔

متعلقہ عنوان :