مہندر سنگھ دھونی نے موسمی حالات اور بیٹنگ میں ناکامی کو شکست کا ذمہ دار قرار دیدیا

پیر 20 جنوری 2014 12:55

نپیئر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے موسمی حالات اور بیٹنگ میں ناکامی کو شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اننگز کے درمیانی اوورز میں ہماری یکے بعد دیگرے چار وکٹیں گرگئیں جس نے فتح سے دور کردیا تاہم بیٹسمینوں کو ذمہ داری لیتے ہوئے مستقل مزاجی دکھانا ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے چھوٹے میدانوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے بھارتی بولرز کو حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لئے زیادہ محنت کرنا ہوگی، ہوا کی مخالف سمت سے بولنگ کرانا مشکل کام ہے۔ اس سے بولر کے تھکنے کا امکان رہتا ہے