سری لنکا ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مہیلا جائے ورنے نے ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

پیر 20 جنوری 2014 12:53

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) سری لنکا ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مہیلا جائے ورنے نے ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے آٹھویں اور سری لنکا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مہیلا جائے وردنے نے پاکستان کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سٹار اسپنر سعید اجمل کو چھکا لگا کر 11 ہزار کا ہندسہ عبور کیا۔ 1997 سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے جائے وردنے 141 ٹیسٹ کی 237 اننگز میں 49.47 کی اوسط سے 11033 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 32 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :