آسٹریلین اوپن ٹینس میں ایناایوانووچ نے پانچ بارکی چیمپئن سریناولیمزکوشکست دیدی
پیر 20 جنوری 2014 12:53
میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں ایناایوانووچ نے پانچ بارکی چیمپئن سریناولیمزکوشکست دیدی۔میلبورن میں جاری ایونٹ میں سریناولیمزکی کامیابیوں کاسلسلہ ختم ہوگیا،چوتھے راؤنڈمیں امریکی کھلاڑی کوسربیاکی ایناایوانووچ نے 4-6 ،6-3 اور6-3 سے شکست دی۔یہ سریناولیمزکی پچیس میچز کے بعدپہلی شکست ہے،ایناایوانووچ پہلی بارسیریناولیمزکوشکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
میچ سے قبل رپورٹ آئی تھی کہ سرینا کی کمر میں تکلیف ہے، اور میچ کے دوران یہ بات ثابت ہو گئی۔ انھوں نے میچ کے بعد کہاکہ میں تقریباً جیت ہی گئی تھی میں مقابلہ کرتی ہوں، اور مجھے شاید جیت جانا چاہیے تھا۔انھوں نے کہا کہ میں کسی پر الزام نہیں دھرنا چاہتی۔ میں سمجھتی ہوں کہ آنا تمام تر کریڈٹ کی مستحق ہیں۔(جاری ہے)
میں سمجھتی ہوں کہ انھوں نے ناقابل یقین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سیرینا نے کہا کہ انھیں اپنی تکلیف کی نوعیت معلوم نہیں ہے تاہم وہ گذشتہ کئی دن سے اس سے نمٹنے کی کوشش کر رہی تھیں یہ زندگی کیلئے خطرناک یا ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ بہتر ہو جائے گی، بس مجھے کچھ دن کا آرام چاہیے۔26 سالہ آنا اب کواٹر فائنل میں کینیڈا کی یوجین بوچرڈ سے مقابلہ کریں گی۔ 14ویں سیڈڈ آنا نے میچ کے بعد کہاکہ میں کورٹ پر جا کر اپنا بہترین کھیل پیش کرنا چاہتی تھی۔ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون چُن لی گئی
-
سعودی عرب کی ریسل مینیا کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بات چیت جاری
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.