کشمیری فوٹو گرافرمقصود بٹ نے عالمی فوٹوگرافی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پیر 20 جنوری 2014 12:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء)کشمیری فوٹو گرافر مقصود بٹ نے رمضان المبارک عالمی فوٹو گرافی مقابلہ ( آئی آر پی سی) میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ مقابلہ کے منتظمین نے مقصود بٹ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ سالانہ مقابلے کو ساٹھ سے زائد ممالک سے 3ہزار سے زائد تصاویر موصول ہوئی تھیں جن میں دنیا کے کئی معروف فوٹو گراموں کی تصاویر بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

بھارت، انڈونیشیا، کشمیر،کویت، لبنان، فلسطین، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے فوٹو گرافروں کی 2013ء کے رمضان المبارک میں لی جانے والی تصاویر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا گیا۔ مقصود بٹ نے تیسرا ایوارڈا اپنی اس تصویر کیلئے حاصل کیا ہے جس میں اس نے تین کشمیری خواتین کو انتہائی عاجزی، انکساری اور روحانیت کے ساتھ اللہ کی بارگارہ میں دعا کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ مقصود بٹ نے یہ تصویر گزشتہ برس رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو درگارہ حضرت بل میں لی تھی۔ رمضان ا لمبارک عالمی فوٹو گرافی مقابلے کے بانی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر باصل الامشعال کی نگرانی میں ہونے والے اس مقابلے میں تین شعبوں مصوری، روحانیت اور ثقافت کے حوالے سے مرحلہ وار 9افراد کو ایوارڈز دیئے گئے۔