عمرکوٹ میں پولیس نے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر دو خواتین، چھ بچوں سمیت ..
تازہ ترین : 1

عمرکوٹ میں پولیس نے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر دو خواتین، چھ بچوں سمیت 10 افراد کوبازیاب کرالیا

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) عمرکوٹ میں پولیس نے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر دو خواتین، چھ بچوں سمیت 10 افراد کوبازیاب کرالیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمرکوٹ پولیس نے عمرکوٹ کے گاؤں حسن رند میں زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر دو خواتین اور چھ بچوں سمیت 10 افراد کو بازیاب کرالیا ہے ۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں 10 سال کا بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ بازیاب افراد کو منتقل کیا جارہا تھا کہ زمیندار کے کارندوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/01/2014 - 23:48:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں