وزیراعلیٰ نے قیام امن کے حوالے سے چار بار وزیر اعظم کو خط لکھا ،جوائی جواب نہیں دیا گیا ہے ، شوکت یوسفزئی ، نواز شریف صرف پنجاب کے وزیر اعظم نہ بنیں ،خیبر پختونخوا کے لوگ بجلی چور نہیں ، میڈیا سے بات چیت

اتوار 19 جنوری 2014 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے قیام امن کے حوالے سے چار بار وزیر اعظم کو خط لکھا مگروفاقی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا، نواز شریف صرف پنجاب کے وزیر اعظم نہ بنیں،انہوں نے تحریک انصاف پشاور پی ایف ٹو آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وزیر اعلیٰ نے چار بار وزیر اعظم کو خط لکھا مگر وفاق نے کوئی جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف صرف پنجاب کے وزیر اعظم نہ بنیں۔خیبر پختونخوا کے لوگ بجلی چور نہیں، کاغذی شیر نے بلی کو چھوڑا ہوا ہے جو صرف میاوَں میاوَں کرتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے بنوں میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ10 سال جنگ کے بعد قیام امن کے لئے مذاکرات کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔