بنوں ، سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری ، تین افراد زخمی ،ہیلی کاپٹرز شیلنگ کے بعد میرعلی بازار اور ملحقہ علاقوں سے عام لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی

اتوار 19 جنوری 2014 23:45

بنوں/میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) بنوں میں ایف سی قافلے پر ہونے والے حملے کے بعدسیکورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپڑز کی مدد سے شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق بنوں دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے میرعلی بازار اور اس کے اطراف میں شدت پسندوں کے مشتبہ مکانات اور دکانوں پرتین ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شیلنگ کی اور میزائل بھی داغے،جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹروں کی گولہ باری سے میر علی بازار میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہیلی کاپٹرز شیلنگ کے بعد میرعلی بازار اور ملحقہ علاقوں سے عام لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔