صومالی قذاقوں نے عملے کے 24ارکان سمیت جہاز اغواء کرلیا،جہازپر شامی،مصری،بھارتی سوارتھے،واقعہ ہماری عمل داری سے باہر پیش آیا،یورپی یونین بحری فورس

اتوار 19 جنوری 2014 23:44

نیروبی/برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)صومالی قذاقوں نے بحیرہ احمر سے عملے سمیت جہاز اغواء کرلیا ،جہاز میں مصری،شامی اوربھارتی شہری سوار ہیں ،اغواء کاروں کی تعدادآٹھ تک ہے،یورپی یونین نے کہاہے کہ یہ واقعہ اس کی عمل داری سے باہر پیش آیا، جہاز اب ہائی جیکروں کے کنٹرول میں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو کینیا کے بحری حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ قزاق ایک مرچنٹ بحری جہاز کو بحیرہ احمر سے اغوا کرنے کے بعد اسے صومالی پانیوں کی جانب لے گئے ،ان کا کہنا تھا کہ ایم وی مرزوقہ نامی اس جہاز سے بے ربط سگنل بھیجے گئے جس کے بعد یہ جہاز خلیج عدن کی طرف مڑ گیا۔

(جاری ہے)

کینیا کی سی فیررر یونین کے سیکریٹری جنرل انڈریو موانگورا نے کہاکہ دوسالوں بعد یہ واقعہ رونما ہوا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم اب اس جہاز کا تعاقب کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اسے قزاقوں کے کس گروپ نے اغوا کیا ہے اور ان کے مطالبات کیا ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس بحری جہاز پر بھارتی، مصری اور شامی شہریوں پر مشتمل عملے کے 24ارکان موجود ہیں، جب کہ اسے اغوا کرنے والے مسلح قزاقوں کی تعداد آٹھ تا نو ہے، یورپی یونین کی بحری فورس نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ اس کی عمل داری سے باہر پیش آیا، بیان میں کہا گیا کہ یہ جہاز اب ہائی جیکروں کے کنٹرول میں ہے۔