امریکا کی افغان طالبان کو ہتھیارپھینک کر مذاکرات شروع کرنے کی اپیل، جنگ سے دونوں اطراف کا نقصان ہورہاہے بہتر یہی ہے کہ مذاکرات کیے جائیں،وائٹ ہاؤس

اتوار 19 جنوری 2014 23:44

امریکا کی افغان طالبان کو ہتھیارپھینک کر مذاکرات شروع کرنے کی اپیل، ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) امریکا نے افغان طالبان سے ایک بار پھر ہتھیار پھینک کر امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کردی ، جنگ ختم کرنے کا یہی پرامن راستہ ہے، غیرملکی ریسٹورنٹ پر طالبان کا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاؤ س کے ترجمان جے کارنی نے کہاکہ دو روز قبل افغان دارالحکومت کابل کے غیرملکی ریسٹورنٹ پر طالبان کا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا ریسٹورنٹ پر بم حملوں میں 21 افراد مارے گئے جن میں کئی امریکی اور دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ طالبان ہتھیار پھینک کر مذاکرات شروع کریں جنگ ختم کرنے کا یہی پرامن راستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگ سے دونوں اطراف کا نقصان ہورہاہے بہتر یہی ہے کہ مذاکرات کیے جائیں۔