وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلٹ پروف پولیس موبائل کی خریداری کی منظوری ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلٹ پروف پولیس موبائل کی خریداری کی منظوری دیدی ، موبائلوں کی خریداری کا فیصلہ شہر قائدمیں امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور روز بروز پولیس پر ہونے والے حملوں کے پیش نظر کیا گیا تھا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلٹ پروف پولیس موبائل کی خریداری کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو بلٹ پروف پولیس موبائل کی خریداری کے لئے سمری بھیجی گئی تھی، جس کو منظور کرتے ہوئے انہوں نے 300 بلٹ پروف موبائلوں کے لئے منظوری دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ ذرائع کے مطابق موبائلوں کی خریداری پر 334 ملین روپے لاگت آئے گی۔ واضح رہے کہ موبائلوں کی خریداری کا فیصلہ شہر قائدمیں امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور روز بروز پولیس پر ہونے والے حملوں کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 19/01/2014 - 23:44:13

اپنی رائے کا اظہار کریں