لاہور،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے سرکاری افسر سمیت 2 افرد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ..
تازہ ترین : 1

لاہور،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے سرکاری افسر سمیت 2 افرد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بیدیاں کے علاقے کرباٹھ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے سرکاری افسر سمیت 2 افرد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دہرے قتل کا واقعہ بیدیاں روڈ کے علاقے کرباٹھ گاؤں میں پیش آیا جہاں مخالفین نے سرکاری افسر اور ان کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ملک شبیر اعوان اور ان کا ساتھی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ملک شبیر اعوان سول سیکرٹریٹ لاہور میں تعینات تھے جبکہ ان کا کزن بھی سرکاری محکمے میں ڈرائیور تھا۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی یہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس نے مقتولین کی گاڑی تحویل میں لے کر لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہیں اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/01/2014 - 23:44:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں