کراچی: 25 معتبر شخصیات اور اہلخانہ کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان

اتوار 19 جنوری 2014 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) کے ای ایس سی نے اپنے سو سال مکمل ہونے پر کراچی کی پچیس معتبر شخصیات اور اہلخانہ کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادارے کا نام بھی تبدیل کر کے "کے الیکٹرک" رکھ دیا گیا۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کی درخواست پر کراچی الیکٹرک نے شہید چودھری اسلم کے اہلخانہ کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پانے والی شخصیات معین اختر، جہانگیر خان، محمد یوسف ، عبدالستار ایدھی، اخترحمید خان، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر شیرشاہ سید ، حکیم ٕمحمد سعید، جون ایلیا، مہدی حسن، ضیاء محی الدین اور حنیف محمد سمیت دیگر شخصیات کے اہلخانہ کو بھی مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :