کراچی میں بدامنی کا تسلسل جاری، حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ، ..
تازہ ترین : 1

کراچی میں بدامنی کا تسلسل جاری، حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ، فیاض لغاری کو نئے آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) کراچی میں بدامنی کا تسلسل جاری، حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کی جگہ فیاض لغاری کو نیا آئی جی سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ مارچ میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ حکومت نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی آئی جی سندھ کو عارضی رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہد ندیم بلوچ کی جگہ فیاض لغاری کو نیا آئی جی سندھ تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیاض لغاری اس سے قبل دو دفعہ آئی جی سندھ رہ چکے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد فیاض لغاری کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/01/2014 - 20:55:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں