شارجہ ٹیسٹ،سری لنکانے دوسری اننگزمیں5وکٹوں کے نقصان پر133رنزبناکر220رنزکی برتری حاصل کرلی،پاکستا ن کی ٹیم پہلی اننگزمیں341رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، احمد شہزاد 147، مصباح الحق 63 اور خرم منظور 52 رنز بناکر نمایاں رہے،ہیراتھ نے پانچ اورایرنگانے چاروکٹیں حاصل کیں

اتوار 19 جنوری 2014 20:49

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تیسرے اورآخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے دوسری اننگزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر133رنزبناکر220رنزکی برتری حاصل کرلی،جے وردھنے 46اورسلوا36رنزبناکرنمایاں رہے،طلحہ اورعبدالرحمان نے دو،دووکٹیں حاصل کیں،پاکستان کی ٹیم سری لنکا کی پہلی اننگزکے428رنز کے جواب میں341رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، احمد شہزاد نے 147، مصباح الحق نے 63 اور خرم منظور 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،ہیراتھ نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ایرنگا چار اورپریرا نے ایک وکٹ حاصل کی،چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر میتھیوز14اورپرسناجے وردھنے 6رنزبناکرکریزپرموجودتھے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے 2 ٹیسٹ میچز کی طرح تیسرے ٹیسٹ میں بھی قومی بلے باز کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا پائے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 341 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی سری لنکا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

(جاری ہے)

چوتھے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اس کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز تھا، ٹیم کے مستند بلے پویلین سدھار چکے تھے تاہم مرد بحران مصباح الحق 36 رنز کے اسکور پر کریز پر موجود تھے۔

چوتھے دن کے آغاز پر مصباح الحق اور عبدالرحمان کریز پر آئے لیکن 294 رنز کے مجموعی اسکور پر عبدالرحمان پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد پاکستان کو آٹھواں نقصان 300 رنز پر محمدطلحہ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ 325 رنز پر مصباح بھی ہمت ہار بیٹھے انھوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح 341 رنز پر جنید خان 16 رنز بنانے کے بعد آوٴٹ ہونے والے آخری بلے باز بنے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں احمد شہزاد نے 147، مصباح الحق نے 63 اور خرم منظور 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کے ہیراتھ نے 5 اور ایرنکا نے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ پریرا کے ہاتھ ایک ہی وکٹ آسکی۔ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری کے ساتھ سری لنکا کی دوسری اننگزکاآغازاچھانہ تھا صرف 13رنزپرمحمدطلحہ نے کارونارتنے کوبولڈکردیاٹیم کے مجموعی سکورمیں24رنزکے اضافے کے بعدسنگاکارا8رنزبناکرپویلین لوٹ گئے سری لنکاکے تیسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی خوشال سلواتھے جو36رنزبناسکے محمدطلحہ نے چندیمل کوبولڈکرکے پاکستان کوچوتھی کامیابی دلائی اس کے بعدمیتھیوز اورمہیلاجے وردھنے نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرکے برتری کو مزید آگے بڑھایا دونوں کے درمیان 38رنزکی شراکت کا سعید اجمل نے خاتمہ کیا جے وردھنے چاررنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بناسکے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر133رنزبنائے تھے اوراسی طرح سری لنکاکو مجموعی طورپر220رنزکی برتری حاصل ہے ،میتھیوز14 اورپرسناجے وردھنے6رنزبناکرکریزپرموجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمدطلحہ اورعبدالرحمان نے دو،دو جبکہ سعیداجمل نے وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :