اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عدالتی ہفتے کیلئے چار سنگل اور دو ڈویژن بینچ تشکیل دیدیئے

اتوار 19 جنوری 2014 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کانسی نے 20جنوری بروز پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے چار سنگل اور دو ڈویژن بینچ تشکیل دے دیئے ہیں جو آئندہ ہفتے 400مقدمات کی سماعت کرینگے ، چار سنگل بینچ چیف جسٹس محمد انور خان کانسی ،جسٹس ریاض احمد خان ، جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی ، پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس محمد انور خان کانسی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ میں جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :