بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی لعنت کیخلاف حکومت اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ، صدر ممنون حسین ،حکومت دہشتگردوں کو حکومت ملک و قوم کے خلاف کسی مذموم منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دیگی ،وزیر اعظم نواز شریف ، دہشتگردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا ، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت خاک میں ملا دینگے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار
اتوار 19 جنوری 2014 20:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) صدرممنون حسین اور وزیر اعظم نے بنوں میں سیکورٹی فورسز پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی لعنت کیخلاف حکومت اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اتوار اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی لعنت کے خلاف حکومت اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
صدر مملکت نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے ایصال ثواب اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے متعلقہ حکام کو دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعظم نواز شریف نے بنوں میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ ملک دشمن اور شر پسند عناصر ملک میں قیام امن نہیں چاہتے اور ملک کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، حکومت دہشتگردوں کو حکومت ملک و قوم کے خلاف کسی مذموم منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ادھر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی ہر پہلو سے مکمل چھان بین کی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.