تھائی لینڈ،مظاہرین کے کیمپ میں دھماکے سے چارافرادہلاک،32زخمی،دھماکہ بنکاک میں وکٹری مونومنٹ کے قریب ہوا،مظاہرین کے حکومت مخالف مظاہرے جاری

اتوار 19 جنوری 2014 20:34

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین کے ایک کیمپ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں چارافرادہلاک اور32زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اورمظاہرین وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں،حکام نے بتایا کہ مظاہرین کے ایک کیمپ میں یہ بم دھماکا اتوار کو تھائی دارالحکومت بنکاک کے مرکز میں وکٹری مونومنٹ کے قریب ہوا۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں گزشتہ دو ماہ سے جاری سیاسی بحران کے تناظر میں پرتشدد واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھماکے کے بعد علاقے کا گھیراؤ کرلیاگیا ہے کیونکہ مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسند گھس آئے ہیں جو ملک کا مامن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :