عطا آباد جھیل میں پھنسنے والی کشتی کو نکال لیا گیا

اتوار 19 جنوری 2014 20:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)گلگت بلتستان میں چالیس افراد کو لے جانے والی کشتی کو جو برف جمنے کے باعث عطا آباد جھیل میں پھنس گئی تھی نکال لیا گیا ذرائع کے مطابق ہنزہ میں سردی کے باعث جمنے والی عطا آباد جھیل میں کشتی برف کے درمیان پھنس گئی، کشتی میں خواتین اوربچوں سمیت 40 مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

ذارئع کے مطابق ہنزہ نگر میں واقع عطاجھیل سخت سردی کے سبب منجمد ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تین روز سے کشتی کی سروس معطل ہے ، سروس معطل ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت سفرپرجانے والی کشتی بیچ جھیل میں پھنس گئی ، کشتی میں چالیس مقامی افرادسوارتھے،جن میں خواتین ،بچے اورمریض بھی شامل تھے،پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لئے انتظامیہ سے مدد طلب کرلی گئی۔

اور برف میں پھنسی ہوئی کشتی کوایک امدادی کشتی کی مدد سے نکال کر اپنی منزل کی طرف روانہ کیا گیا