مدت پوری کروں گا،اقتدارچھوڑنا ہوتا تو کب کا چھوڑچکا ہوتا،شامی صدر،انتخابات وقت پر کرائے جائیں گے،الیکشن میں حصہ لوں گا،جنگجوؤں سے لڑکرملک کادفاع کررہے ہیں،گفتگو

اتوار 19 جنوری 2014 19:59

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) شامی صدر بشارالاسد نے ایک مرتبہ پھر کہاہے کہ میرااقتدارچھوڑنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،میں اقتداچھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اگر چھوڑنا ہوتا تو بہت پہلے کا چھوڑ چکا ہوتا،صدارتی مدت پوری ہونے پر نئے انتخابات کرائے جائیں گے اورانتخابات میں میں بھی لڑوں گا،روسی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کوشامی صدربشارالاسد نے روسی پارلیمانی وفد کے دورہ شام کے موقع پرملاقات کرتے ہوئے کہاکہ اگر انہوں نے اقتدار چھوڑنا ہوتا تو وہ پہلے ہی یہ کام کر چکے ہوتے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شام کے صدر بشارالاسد نے کہا کہ ان کا اقتدار سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ معاملہ اگلے ہفتے جنیوا ہونے والے مذاکرات میں موضوعِ بحث نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ اگر ہم نے ہتھیار ڈالنے ہوتے تو ہم ابتدا میں ہی ایسا کر دیتے۔انہوں نے کہاکہ ان کے ملک میں کسی قسم کی امریکی فوجی مداخلت القاعدہ اور اس کے حلیفوں کی مدد کرنے کے مترادف ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج نے نہیں بلکہ امریکی حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :