عراق کے مختلف شہروں میں پانچ کاربم دھماکے،22افرادہلاک،105زخمی،دھماکے المنصور، النہضہ، الطوبجی، الصرافیہ اور العامریہ شہرمیں ہوئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،الانبار میں فوجی آپریشن جاری،27دہشت گردگرفتار،اسلحہ وگولہ بارودبرآمد،سعودی عرب مداخلت سے بازرہے،عراقی حکومت

اتوار 19 جنوری 2014 19:59

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے پانچ کار بم دھماکوں میں 22افراد ہلاک اور105 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کوحکام نے بتایا کہ یہ کار بم دھماکے، المنصور، النہضہ، الطوبجی، الصرافیہ اور العامریہ کے علاقوں میں ہوئے،دھماکوں کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو فوری طورپرا سپتال منتقل کردیاگیا جہاں زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،اسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے ،حکام کے مطابق ملک کے پانچ مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں سے متعددعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،حکام کے مطابق دھماکوں کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ،انہوں نے بتایاکہ دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں اورحکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر دھماکوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اقدامات پر غورکررہی ہے،دھماکے کی جگہ کو دونوں اطراف سے بندکرکے سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،یادرہے کہ جنوری سے اب تک عراق میں دہشتگردانہ واقعات اور بم دھماکوں میں چھ سو سے زائد افراد ہلاک اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، دھماکوں کے بعد عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ملک کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلت پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ عراق، ان لوگوں کیلئے قبرستان ثابت ہوگا جو اس کے داخلی امور میں مداخلت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الانبار کی سیکورٹی کا مسئلہ، عراق کا ایک داخلی مسئلہ ہے جس کا قومی اختلافات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسری جانب عراق کے مغربی صوبے الانبار میں مسلح دہشتگردوں کے خلاف عراقی فوج کا آپریشن جاری ہے اور اس آپریشن کے نتیجے میں حالیہ دو ہفتوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں مسلح تکفیری دہشتگردوں کے 1400سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں،حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 27دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاگیا، جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،

متعلقہ عنوان :