حکمرانوں نے عوام کا مستقبل مہنگائی کے جن کے حوالے کردیا ہے،چوہدری پرویزالٰہی،تندور،آشیانہ،پیلی ٹیکسی،اور دانش سکولوں کی طرح اب بھی ان کی تمام تر پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں،1122ہماری پہچان ہے،وفد سے گفتگو

اتوار 19 جنوری 2014 19:59

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماو سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ 2روپے کی روٹی فراہم کرنے والے حکمرانوں نے عوام کا مستقبل مہنگائی کے جن کے حوالے کردیا ہے۔تندور،آشیانہ،پیلی ٹیکسی،اور دانش سکولوں کی طرح اب بھی ان کی تمام تر پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں،1122ہماری پہچان ہے۔

عوامی خدمت ،روزگار کی فراہمی،وسائل کا تسلسل ،تعمیروترقی مسلم لیگ ق کی سیاست کا طہرہ امتیاز ہے۔جو کارکنان اس مشکل حالات میں مسلم لیگ ق کے ساتھ وابستہ ہیں وہ قابل فخر سرمایہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ق یوتھ ونگ پنجاب کے عہدیداران چوہدری ذوالفقار پپن،ملک فراز اعوان، شاہدبیگ ،ملک حق نواز سنگلہ ،اجمل چیمہ اور فضیلت چوہدری سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب سیمل کامران بھی موجود تھی۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن میں ملک سے اندھیرے ختم کرنے کی ٹی وی ایڈ دینے والے حکمرانوں کے دور میں ملک بے ورزگاری ،غربت،لاقونیت،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے گھپ اندھیروں میں ڈوب چکا ہے۔ہم نے سابقہ دور میں گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام کو ان کے اضلاع کے قریب کارڈیالوجی سنیٹربنوایا مگر آخری مراحل میں کام ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے تنگ دست اور تنگ دل حکمرانوں نے عوامی منصوبہ کو بند کر دیا ،کیونکہ اس عوامی منصوبے کا سہرا مسلم لیگ ق کے سر تھا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ق کو نچلی سطح پر مضبوط کر رہے ہیں۔جماعت کے تمام ونگزمسلم لیگ ق کے استحکام میں ہراول دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اور یہ عہدیداران ہمارے لئے قابل فخر سرمایہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :