بھارت سے بارڈر کراس کرکے پاکستان داخل ہونے والے دو نامعلوم ملزمان رینجرز پولیس کی فائرنگ پر واپس بھاگ گئے

اتوار 19 جنوری 2014 15:27

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) بھارت سے بارڈر کراس کرکے پاکستان داخل ہونے والے دو نامعلوم ملزمان کی رینجرز پولیس پر فائرنگ ملزمان غیر ملکی شراب پھینک کر واپس بارڈر کراس کرکے انڈیا چلے گئے تفصیلات کے مطابق عاطف مجید ایس آئی ونگ آفیسر ستلج رینجرز کنگن پور نے تھانہ بصیر پور اوکاڑہ درخواست دی کہ روہیلہ تیجکا کے مقام سے دونامعلوم ملزمان انڈیا سے پاکستان کا بارڈر کراس کرکے پاکستان میں داخل ہو گئے جن کو رکنے کا کہ اگیا تو ملزمان چار غیر ملکی شراب کی بوتلیں پھینک کر رینجرز پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے واپس بارڈر کراس کرکے انڈیا کی حدود میں داخل ہو گئے 455/52 پاکستان کنٹرول انٹری ایکٹ 3/4-186-324-1969 منشیات ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔