ساہیوا ل ،کچاکھوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے باپ بیٹاگرکرجاں بحق ،ریلوے ..
تازہ ترین : 1

ساہیوا ل ،کچاکھوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے باپ بیٹاگرکرجاں بحق ،ریلوے پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے لیں ،حادثے کے بعد کراچی سے ساہیوال آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کافی دیر تک رکی رہی

ساہیوا ل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)ساہیوا ل کے علاقے کچاکھوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے باپ بیٹاگرکرجاں بحق ہو گئے۔ریلوے پولیس نے دونوں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں۔ریلوے پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ طبیعت خراب ہونے پرریل گاڑی کے ڈبے کے گیٹ پرآیااور اپناتوازن برقرار نہ رکھ سکا جس کے باعث نیچے گرگیا۔ بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ قریب آیا اور وہ خودبھی پٹری پرجاگرا۔حادثے کے بعد کراچی سے ساہیوال آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کافی دیر تک رکی رہی۔ابتدائی طور پر ریلوے پولیس نے دونوں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/01/2014 - 15:26:47

اپنی رائے کا اظہار کریں