پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ..
تازہ ترین : 1

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ،سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف ہونے والے حملے جیسے واقعات سے طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں ، انٹرویو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف ہونے والے حملے جیسے واقعات سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے بم حملے اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہاکہ بنوں میں حملے جیسے واقعات کے نتیجے میں حکومت کو انسداد دہشتگردی کی پالیسی کی تشکیل اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/01/2014 - 15:25:53

قارئین کی رائے :

  • zulfiqar naqvi Says : 19/01/2014 - 16:23:28

    abi bi irman ke pate ma dard meza raat ke hi ho raha ha 24 shaheed ka nai

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں