اے ایف آئی سی کی انتظامیہ پرویزمشرف کا (کل)ازسر نو مکمل چیک اپ کریگی،سابق صدرکے تمام میڈیکل ٹیسٹ بھی دوبارہ لیے جائیں گے ، دوجنوری کے بعد سگریٹ نوشی نہیں کی ،ذرائع

اتوار 19 جنوری 2014 15:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) عسکری ادارہ امراض قلب میں دل کے عارضے کیلئے زیرعلاج سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف کا اے ایف آئی سی کی انتظامیہ (کل)پیر کو ازسر نو مکمل چیک اپ کریگی ذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی کی انتظامیہ عدالتی حکم کی روشنی میں کل پیر20جنوری کوسابق صدرکا ازسرنو مکمل چیک اپ کرے گی۔

(جاری ہے)

اس بارٹیم میں نئے سینئرڈاکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سابق صدرکے تمام میڈیکل ٹیسٹ بھی دوبارہ لیے جائیں گے اورتمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں علاج تجویزکیا جائے گا واضح رہے کہ سابق صدر نے2جنوری کے بعد سگریٹ نوشی نہیں کی۔