سردی کی شدت میں اضافہ سے سندھ میں کیلے کے 70فیصد باغات تباہ، سردی کی حالیہ لہرچند دن مزید برقرار رہنے سے مزید20فیصد تک باغات کی تباہی کا خدشہ

اتوار 19 جنوری 2014 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) سردی کی شدت میں ہونے والے حالیہ اضافہ سے صوبہ سندھ میں کیلے کے 70فیصد باغات تباہ ہوگئے ہیں، سردی کی حالیہ لہرچند دن مزید برقرار رہنے سے مزید20فیصد تک باغات کی تباہی کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

کیلے کے بڑے کاشتکاروں اور تاجروں نے بتایا کہ کیلا سندھ کے کاشتکاروں کیلئے نقد فصل ہے ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو روزانہ سینکڑوں ٹرک کیلا بیچ کر کروڑوں روپے کماتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2005 میں بھی موسمی شدت کی وجہ سے کیلے کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی تھی جس کے بعد رواں برس کیلے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیدا ہونے والا کیلا ایران اور افغانستان کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔ پیداوار میں ہونے والی کمی کے باعث ملکی برآمدات میں بھی کمی کے خدشات ہیں۔

متعلقہ عنوان :