وزیر خزانہ کی سونے کی درآمد کیلئے نئی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت،سونے کی درآمد پرایک بار پھرپابندی لگانے کا امکان

اتوار 19 جنوری 2014 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سونے کی درآمد کیلئے نئی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سونے کی درآمد پرایک بار پھرپابندی لگانے کا امکان ہے،وزیرخزانہ کی ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں زرمبادلہ کے ذخائر اور شرح تبادلہ پرغور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای کیپ کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ گزشتہ سال 1ارب 80کروڑ ڈالرمالیت کا سونا درآمد کیا گیا تاہم صرف 25 کروڑ ڈالر مالیت کا سونا ہی ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمد کیا گیا۔

درآمدی پالیسی کی وجہ سے بڑے پیمانے پرڈالرمنتقل ہوا۔اجلاس میں وزیرخزانہ نے ایکسچینج کمپنیز کی مشاورت سے درآمدی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ ساتھ ہی سونے کی درآمد پر دوبارہ پابندی لگانے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پروزیرخزانہ نے نگرانی ٹیم کو اسٹیٹ بینک نمائندے کے ہمراہ، ایکسچینج کمپنیز کا معائنہ کرنے کا پابند کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا کرنے کیلئی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :