آئی ایم ایف کاوفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریگا،وفد وزیر خزانہ اسحاق ڈار،گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور اور وزارت خزانہ کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کریگا

اتوار 19 جنوری 2014 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) اور حکومت پاکستان کے مابین حال ہی میں پیدا ہونے والے چند ایشوز کے تناظر میں آئی ایم ایف کاوفدرواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفدکی آمد 27جنوری کو متوقع ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ اسحاق ڈار،گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور اور وزارت خزانہ کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کرے گا۔

آئی ایم ایف نے گورنر اسٹیٹ بینک کو بزریعہ ای میل کر کے وفد کے دورہ پاکستان سے آگاہ کرنے سمیت معاشی مینجمنٹ پراسٹیٹ بینک کے کردار کو سراہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کا یہ دورہ شیڈول سے ہٹ کرہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے اسٹیٹ بینک کو مکمل خود مختاری دینے کا مطالبہ کررکھا ہے۔