جنوب مشرقی آسٹریلیا کی جھاڑیوں میں لگی آگ قریبی علاقوں تک پھیل گئی ،گرمی کی شدت ..
تازہ ترین : 1

جنوب مشرقی آسٹریلیا کی جھاڑیوں میں لگی آگ قریبی علاقوں تک پھیل گئی ،گرمی کی شدت اور تیز ہواوٴں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ،رپورٹ

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)جنوب مشرقی آسٹریلیا کی جھاڑیوں میں لگی آگ قریبی علاقوں تک پھیل گئی ،گرمی کی شدت اور تیز ہواوٴں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست وکٹوریا کے پہاڑی علاقے میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ قریبی جنگل تک پھیل گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گرمی کی شدید لہر اور تیز ہوائیں آگ کو مزید بھڑکا دیا فائیر بریگیڈ کا عملہ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہا۔

وقت اشاعت : 19/01/2014 - 12:55:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں