بی بی سی ٹی وی کے نیوز کاسٹر کوملا ڈومور اچانک انتقال کر گئے،ڈومور افریقی صحافت کیلئے مشعل راہ کی مانند تھے ،کمی محسوس کی جاتی رہے گی ، ڈائریکٹر
اتوار 19 جنوری 2014 12:55
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)بی بی سی ٹی وی کے نیوز کاسٹر کوملا ڈومور لندن میں اچانک انتقال کر گئے ہیں ان کی عمر 41 برس تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈومور گھانا میں پیدا ہوئے تھے اور وہ بی بی سی ورلڈ نیوز کا پروگرام فوکس آن ایفریکا پیش کیا کرتے تھے۔گھانا کے صدر جان ڈرامینی ماہما نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے انتقال سے گھانا اپنے عمدہ ترین سفیروں میں سے ایک سے محروم ہو گیا ہے۔
بی بی سی گلوبل نیوز کے ڈائریکٹر پیٹر ہوریکس نے کہا کہ ڈومور افریقی صحافت کیلئے مشعل راہ کی مانند تھے اور ان کی کمی محسوس کی جاتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ وہ افریقہ کا اصل چہرہ پیش کیا کرتے تھے۔ افریقہ کی توانائی اور جوش و جذبہ کوملا کی ہر سٹوری کے پیچھے چمکتا ہوا دکھائی دیتا تھا۔(جاری ہے)
نیو ایفریکن میگزین نے کوملا ڈومور کو 2013 کے 100 بااثر ترین افریقیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
میگزین کے مطابق وہ عالمی براڈ کاسٹنگ کا ابھرتا ہوا افریقی چہرہ تھے جو براعظم کی کوریج کے سلسلے میں بہت بااثر شخصیت تھے۔ڈومور تین اکتوبر 1973 کو گھانا کے شہر عقرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے یونیورسٹی آف گھانا سے سوشیالوجی اور نفسیات میں بی اے اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم اے کیا تھا۔وہ چار سال قبل بی بی سی سے وابستہ ہوئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.