بنگلہ دیش ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کی خصوصی ٹیم کا اجلاس(کل) ہوگا ،اجلاس میں پاکستانی نمائندے بھی شامل ہونگے ، خصوصی کمیٹی10روز تک سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی

اتوار 19 جنوری 2014 12:53

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) بنگلہ دیش میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس(کل) پیر کو ہوگا جس میں پاکستانی نمائندے بھی شامل ہونگے ، خصوصی 10روز تک سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 اور ایشیا کپ کے میزبان ملک کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ، کونسل کے سیکیورٹی منیجر سین مورس 10 روزہ دورے کے دوران بی سی بی کی جانب سے تیار کیے گئے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیں گے، ان کی سربراہی میں ڈھاکا میں ہی(کل) 20 جنوری کو آئی سی سی سیکیورٹی کورآڈینیشن میٹنگ بھی ہوگی جس میں بی سی بی اپنے پلان پر بریفنگ دیگا۔

متعلقہ عنوان :