اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 26 جنوری کو ہوگا

اتوار 19 جنوری 2014 12:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کااجلاس 26 جنوری کو دپہر دو بجے، گلوبل ہوٹل اب پارہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن کریں گے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد زمان کے مطابق اجلاس میں 2014 ء کیلنڈر، کلبوں کے عہدیدارو میں تبدیلی، کلبوں کی سالانہ رجسٹریشن فیس میں اضافے،2012-13 کی فنانس رپورٹ، نئی کلبوں کو کھیلنے کے حقوق اور مجلس عاملہ کے اجلاس کی کاروائی کی منظور لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :