ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان،انڈر 19 ورلڈ کپ،رامال لیوس ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان مقرر ،نیکولاس پورن نائب کپتان ہوں گے، ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ویسٹ انڈین ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 جنوری سے بارباڈوس میں شروع ہو گا

اتوار 19 جنوری 2014 12:48

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ، رامال لیوس کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ،نیکولاس پورن نائب کپتان ہوں گے۔ میگا ایونٹ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ویسٹ انڈین ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 جنوری سے بارباڈوس میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم کو گروپ سی میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور کینیڈا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 14 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ ویسٹ انڈین ٹیم میں رامال لیوس کپتان، نیکولاس پورن نائب کپتان، فابین ایلن، تگینارائن چندرپال، برائن چارلس، ٹرسٹن کولمین، جوناتھن ڈریکس، شمرون، جیروم جونز، رے جورڈن، برینڈن کنگ، پریسٹن، مارکوئنو منڈلے، گداکیش اور جریمی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :