کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا نے 23 جنوری کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کے حوالے سے تبادلہ خیال کئے جانے کاامکان

اتوار 19 جنوری 2014 12:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی) نے 23 جنوری کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام الحاق شدہ یونٹس کے نمائندگان کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اس بات کا امکان ہے کہ اجلاس میں انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے، آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن ملک میں عام انتخابات کے شیڈول سے متصادم ہے جس کی وجہ سے تا حال ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ایونٹ کے چند میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں۔

متعلقہ عنوان :