آسٹریلین اوپن : ایناایوانووچ نے سریناولیمزکوشکست دیدی

اتوار 19 جنوری 2014 11:52

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء)آسٹریلین اوپن ٹینس میں ایناایوانووچ نے پانچ بارکی چیمپین سریناولیمزکوشکست دیدی۔

(جاری ہے)

میلبورن میں جاری ایونٹ میں سریناولیمزکی کامیابیوں کاسلسلہ ختم ہوگیا،چوتھے راوٴنڈمیں امریکی کھلاڑی کوسربیاکی ایناایوانووچ نے چارچھ ،چھ تین اورچھ تین سے شکست دی۔یہ سریناولیمزکی پچیس میچز کے بعدپہلی شکست ہے،ایناایوانووچ پہلی بارسیریناولیمزکوشکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔